اس ہفتے کے آخر میں امریکہ کے شکاگو شہر میں ہونے والے فائرنگ کے متعدد واقعات میں 49 افراد زخمی،7 ہلاک

2020-07-20 11:03:26
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

مقامی وقت کے مطابق انیس جولائی کو شکاگو پولیس نے اطلاع دی ہے کہ شکاگو میں اس ہفتے کے آخر میں (18اور19 تاریخ) کو فائرنگ کے متعدد واقعات پیش آئے ، جس کے نتیجے میں 49 افراد زخمی اور 7 ہلاک ہوئے۔شکاگو میں فائرنگ اور قتل و غارت کا سلسلہ بڑھتا جارہا ہے ، اور یہ رجحان امریکہ کے دوسرے بڑے شہروں میں ہونے والے قتل کے واقعات میں اضافے سے مطابقت رکھتا ہے۔گزشتہ کچھ مہینوں میں وبا کی وجہ سے ہونے والی معاشی بندش ، پولیس تشدد اور نسل پرستی کے خلاف بڑے پیمانے پر ہونے والے احتجاج کے ساتھ ساتھ امریکہ میں فائرنگ اور قتل کے واقعات کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔مقامی وقت کے مطابق بارہ جولائی تک ، شکاگو پولیس نے رواں سال قتل کے385 کیسوں کی اطلاع دی ہے ، جو 2019 میں اسی عرصے کے مقابلے میں 48 فیصد زیادہ ہیں اسی طرح اسی عرصے کے دوران فائرنگ کے 1،541 واقعات پیش آئے ، جو پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 46 فیصد زیادہ ہیں۔


شیئر

Related stories