بھارت کی ریاست آسام شدید سیلاب کی زد میں

2020-07-20 11:11:09
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

بھارت کی ریاست آسام کے انسداد آفات کے محکمے (ASDMA)نے انیس تاریخ کو جاری کردہ اپنی رپورٹ میں کہا کہ رواں سال سیلاب اور پتھروں و مٹی کے تودے گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد ایک سو دس ہو گئی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد چون لاکھ تک جا پہنچی ہے ۔ اس وقت 2400 دیہی علاقے سیلاب کی زد میں ہیں ، اور سیلاب سے دو لاکھ چالیس ہزار ہیکٹر سے زیادہ فصلیں مکمل طور پر تباہ ہوگئی ہیں۔

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے انیس تاریخ کو ریاست آسام کے وزیر اعلی کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ مرکزی حکومت سیلاب سے نمٹنے کے لیے متاثرہ علاقوں کی ہرممکنہ مدد کرے گی ۔

انیس تاریخ سے، بھارت کے شمالی اور شمال مشرقی علاقوں میں موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے ۔ بھارت کی قومی موسمیاتی ادارے کے مطابق موجودہ بارش اکیس تاریخ تک جاری رہے گی اور آسام میں ہونے والی شدید بارش کے نتیجے میں سیلاب کی صورتحال مزید سنگین ہوسکتی ہے۔


شیئر

Related stories