ماسک پر سیاست کرنا "ناقابلِ فہم" ہے: امریکی طبی ماہرین
2020-07-20 11:15:57
امریکہ کے قومی انسٹی ٹیوٹ برائے صحت(این آئی ایچ )کے سربراہ ڈاکٹر فرانسس کولنز نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ وبا سے نمٹنے کے لیے ماسک پہننے پر سیاست کرنا "ناقابلِ فہم" ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ نہیں سمجھتے کہ ماسک پہننا ایک "انتخاب" ہے۔
یا د رہے کہ اس سے قبل فاکس میڈیا کے ساتھ ایک انٹرویو میں جب ڈونلڈ ٹرمپ سے ماسک پہننے کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ لوگوں کو " آزادی بھی دی جانی چاہیئے " ۔ اس حوالے سے ڈاکٹر فرانسس کولنز مے کہا کہ " کہ کوئی ایلین بھی کرہ ارض پر آئے گا تو ماسک کے معاملے پر سیاست سے حیران و پریشان ہوجائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں یقین نہیں کرسکتا کہ صحت عامہ کے تحفظ کے اس طرح کے بنیادی اور عام فہم عمل کو بھی سیاسی جماعتیں اپنے مفادات سے جوڑ سکتی ہیں۔