امریکہ میں وبا کی روک تھام میں ناکامی کو "دنیا کو حیران کرنے والا بحران " کہا جا سکتا ہے : واشنگٹن پوسٹ

2020-07-21 14:35:16
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

مقامی وقت کے مطابق بیس تاریخ کو "واشنگٹن پوسٹ " نے ایک مضمون شائع کیا جس کا عنوان ہے " دنیا کو حیران کرنے ولا بحران : نوول کورونا وائرس پر امریکہ کا رد عمل " ۔ مضمون میں کہا گیا ہے کہ وبا سے نمٹنے کے چند مہینوں تک کافی ممالک نے وبا پر قابو پا لیا ہے ۔ لیکن امریکہ میں وبا کا پھیلاو قابو سے باہر ہے ۔ وبا کے سامنے ملک بھر سیاسی نفرت اور تنازعات سے بھرا ہوا ہے ۔ مضمون میں واضح کیا گیا ہے کہ امریکی حکومت نے وبا سے لڑنے میں حیرت انگیز کا ناکامی کا مظاہرہ کیا ہے۔ اس ملک میں مربوط قیادت کی کمی اور سیاسی پولرائزیشن نیز صحت عامہ میں سرمایہ کاری کا فقدان اور معاشرتی و معاشی اور نسلی عدم مساوات کی وجہ سے لاکھوں افراد اس وبا سے متاثر ہوئے اور سینکڑوں ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔

صحت عامہ کے ماہرین کا کہنا ہے کہ اس وبا کے دوران امریکی حکومت کی ایک سب سے بڑی غلطی معاشی سرگرمیوں کے آغاز میں جلدی کرنا تھی خاص طور پر ایسے وقت میں جب ملک میں کووڈ - ۱۹ کی وبا تیزی سے پھیل رہی تھی ۔ کئی امریکی میڈیا اداروں نے بتایا کہ یہ وبا امریکی سیاسی پولرائزیشن کے بھنور کی نذر ہور رہی ہے۔

ٹرمپ نے بار بار وائرس کے خطرے کو رد کرتے ہوئے کہا کہ "کووڈ - ۱۹کے ننانوے فیصد کیسز 'مکمل طور پر بے ضرر ہیں۔"وال اسٹریٹ پوسٹ "نے تبصرہ کیا کہ ٹرمپ انتظامیہ کی سربراہی میں ، بہت سے امریکیوں کا خیال ہے کہ سائنس دانوں اور مرکزی ذرائع ابلاغ نے اس وبا کی شدت کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا ہے اور یہاں تک کہ اسے گھڑ لیا ہے۔ سائنسی ماہرین کی مزاحمت ایک سازشی تھیوری کے طور پر وجود میں آئی ہے اور وہ سیاسی ایجنڈے کا حصہ بن چکی ہے۔


شیئر

Related stories