ٹرمپ کے مطابے پر متعدد ریاستوں کا اندھا دھند دوبارہ معمولات بحال کرناغلط ہے، نیو یارک ریاست کے گورنر اینڈریوکومو
مقامی وقت کے مطابق بیس تاریخ کو نیو یارک ریاست جہاں وبائی امراض کی روک تھام اور کنٹرول کی صورتحال بہتر ہورہی ہے، کے گورنر اینڈریوکومو نیویارک ریاست کی وبا کی روک تھام اور کنٹرول کے تجربات شیئر کرنے اور جارجیا میں وبائی امراض کی روک تھام اور کنٹرول کو مستحکم بنانے میں معاونت کے لیےجارجیا روانہ ہوئے۔
نیو یارک ریاست کی حکومت کے سابقہ قواعد کے مطابق ، جارجیا سمیت 14 ریاستوں سے نیو یارک ریاست لوٹنے والے افراد کو 14 دن تک خود کو ائیسولیٹ کرنے کی ضرورت ہے ، لیکن کومو چونکہ بنیادی ضرورت کےکارکن ہیں (جن میں فرنٹ لائن ورکرز ، میڈیکل ورکرز ، نقل و حمل اور دیگر بنیادی خدمات کی صنعتوں میں مزدور شامل ہیں) اسلئے ان کو نیو یارک ریاست میں واپسی کے بعد ائیسولیشن کی ضرورت نہیں ہے، تاہم واپسی پر ان کا نوول کورونا وائرس کا ٹیسٹ ہوگا ۔
اسی دن کومو نے کہا کہ ٹرمپ کے مطابے پر متعدد ریاستوں کا اندھا دھند دوبارہ معمولات بحا ل کرنا غلط ہے۔