امریکہ میں وبا سے متاثرہ افراد کی اصل تعداد سرکاری اعداد و شمار سے کہیں زیادہ ہے، امریکی انسداد امراض مرکز
2020-07-22 11:23:51
امریکی میڈیا سی این این کی اکیس تاریخ کی اطلاع کے مطابق امریکی انسداد امراض مرکز کے تازہ تریں تجزیہ سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکہ میں وبا سے متاثرہ افراد کی اصل تعداد سرکاری اعداد و شمار سے کہیں زیادہ ہے۔ مختلف علاقوں کے لحاظ سے ، انفیکشن کی اصل تعداد سرکار کی جانب سے پیش کردہ تعداد کا چھ تا چوبیس گنا ہو سکتی ہے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ "زیادہ تر علاقوں میں کووڈ - ۱۹ کی وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد اطلاع شدہ کیسوں کا 10 گنا سے زیادہ ہونے کا امکان ہے۔"