جنوبی ایشیا میں سیلاب سے پانچ سو پچاس افراد جان بحق
2020-07-23 10:16:26
ریڈ کراس اور ریڈ کریسنٹ سوسائٹیوں کی بین الاقوامی فیڈریشن نے بائیس تاریخ کو جاری اخباری اعلامیے میں کہا کہ جنوبی ایشیا میں سیلاب سے پانچ سو پچاس افراد جان بحق ہو چکے ہیں اور سیلاب سے متاثر ہ افراد کی تعداد چھیانوے لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے ۔ اس طرح خطے کا انسانی ہمدردی کا بحران مزید گہرا ہو گیا ہے ۔
مذکورہ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل جگن چپاگین نے کہا کہ یہ سیلاب حالیہ برسوں میں جنوبی ایشیا میں بدترین ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش ، بھارت اور نیپال میں لوگ بیک وقت سیلاب ، نوول کورونا وائرس کی وبا اور معاشی اور معاشرتی بحرانوں کا شکار ہیں۔سیلاب نے کھیتوں کو تباہ کر دیا ہے اور لاکھوں افراد جو کووڈ -۱۹کی وبا سے متاثر ہوئے ہیں مزید غربت کا شکار ہوجائیں گے۔