وبا کوسیاسی رنگ دینا دنیا کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہے ۔ڈبلیو ایچ او کے عہدیدار
ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ادھانوم گیبریسس نے 23 تاریخ کو ایک پریس کانفرنس میں امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کی طرف سے ڈبلیو ایچ او کے خلاف لگائے گئے بے بنیاد الزامات کا جواب دیا۔
مسٹر ٹیڈروس نے کہا کہ پومپیو کے الزامات جھوٹے اور ناقابل قبول ہیں اور ان کی کوئی بنیاد نہیں ہے۔ ڈبلیو ایچ او کی واحد توجہ زندگیاں بچانا ہے ۔اس وقت دنیا کو درپیش ایک بڑا خطرہ وبا کو سیاسی رنگ دینا ہے۔ کووڈ-۱۹ کی کوئی سرحد نہیں ہے ،اس وبا کو سیاسی رنگ دینے کے عمل کو ترک کیا جانا چاہئے۔
ڈبلیو ایچ او کے صحت کے ہنگامی منصوبے کے سربراہ مائیکل ریان نے کہا کہ گزشتہ سات ماہ میں ، ڈبلیو ایچ او کے بہت سے ملازمین نے ہفتے کے سات دن ، روزانہ بیس گھنٹے کام کیا ہے۔ بہت سارے لوگوں نے بار بار اپنی زندگی کو خطرے سے دو چار کر کے جانیں بچانے کی جدوجہد کی ہے ۔مائیکل ریان نے اس بات پر زور دیا کہ کسی بھی قسم کی بیان بازی کے باوجود ، عالمی ادارہ صحت دنیا بھر کے کمزور لوگوں کی خدمت جاری رکھے گا۔