برطانیہ چین سے الگ ہونے کی قیمت برداشت نہیں کر سکتا ۔کنفیڈریشن آف برٹش انڈسٹری کی ڈائریکٹر جنرل
اکیس تاریخ کو ، برطانوی "فنانشل ٹائمز" نے کنفیڈریشن آف برٹش انڈسٹری کی ڈائریکٹر جنرل کیرولین فیئربیرن کا ایک مضمون شائع کیا ، جس کاعنوان ہے "برطانیہ چین سے الگ ہونے کی قیمت برداشت نہیں کرسکتا " ۔مضمون میں نشاندہی کی گئی کہ چین کے ساتھ تجارت برطانیہ کے لئے بہت اہم ہے۔ اس وقت برطانیہ کو وبا اور بے روزگاری کا سامنا ہے ، ایسے میں اگر وہ چین سے الگ ہونے کا انتخاب کرتا ہے تو اس کے نتائج ناقابل برداشت ہوسکتے ہیں۔ برطانوی حکومت کو چین سے الگ ہونے کی قیمت کا معقول اندازہ لگانا چاہئے ، اور چین کے ساتھ اچھے تجارتی تعلقات قائم کرنے کے لئے طویل مدتی نقطہ نظر اپنانا چاہئے۔
فیئربیرن کا کہنا ہے کہ وبا کی وجہ سےبرطانیہ میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد اپنی ملازمتوں سے ہاتھ دھو بیٹھی ہے اورمستقبل میں ملازمت اور کاروباری ترقی بہت ضروری ہے۔ چین دنیا کی دوسری بڑی معیشت ، عالمی معاشی نمو کا مضبوط انجن ، اور برطانیہ میں روزگار کا ایک اہم ستون ہے۔
چین-برطانیہ بزنس کونسل کے حالیہ سروے میں بتایا گیا ہے کہ تجارت ، سیاحت اور اعلی تعلیم میں چین اور برطانیہ کے تعاون سے برطانیہ میں تقریباً ڈیڑھ لاکھ ملازمتیں پیدا ہوئی ہیں۔ برطانیہ اور چین کے مابین کھلے تجارتی تعلقات نے برطانوی لوگوں کو ٹھوس معاشی فوائد پہنچا ئے ہیں۔چین۔برطانیہ بزنس ایسوسی ایشن کے چیف ایگزیکٹیو ماتھیو لوز نے کہا کہ برطانیہ چین تجارت برطا نیہ میں روزگار کی فراہمی کا ایک اہم عنصر بن گیا ہے۔