امریکہ کا مستقبل مزید تاریک ہو گا ۔تجزیہ نگاروں کی رائے

2020-07-26 17:00:49
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

امریکہ میں نوول کورونا وائرس کی وبائی صورت حال تشویشناک تر ہوتی جا رہی ہے ، اس سے معیشت کو مسلسل نقصان پہنچ رہا ہے ۔ حال ہی میں متعدد اقتصادی تجزیہ نگاروں کے ساتھ کیے جانے والے ایک سروے کے مطابق امریکہ کا مستقبل مزید تاریک ہو گا ۔

سروے میں لکھا گیا ہے کہ دوسری سہ ماہی میں امریکی معیشت کاحجم چالیس اعشاریہ چار فی صد کم ہو گا ، جب کہ تیسری اور چوتھی سہ ماہی میں بھی امریکی معیشت میں اضافہ نہیں ہو گا ۔ اس سے رواں سال امریکی معیشت کا حجم نو فی صد کم ہو گا اور اگلے سال بھی اس میں اضافہ نہیں ہو گا۔ امریکی اقتصادی ماہر ڈیوڈ میرک نے کہا کہ وبا کی سنگینی مستقبل میں کاروباری اداروں اور ملازمت کے مواقعوں کے لیے نقصان دہ ہے ۔ امریکہ کی وزارت محنت نے تیئیس جولائی کو جاری کردہ رپورٹ میں کہا ہے کہ پچھلے ہفتے بےروزگاری ریلیف فنڈ میں پہلی مرتبہ اپیل کرنے والے افراد کی تعداد چودہ لاکھ سولہ ہزار رہی ۔


شیئر

Related stories