دنیا میں کووڈ-۱۹کی صورتحال
عالمی ادارہ صحت کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ، 26 جولائی کی شام تک ، دنیا بھر میں کووڈ-۱۹ کے نتیجے میں 640016 اموات رپورٹ کی گئی ہیں اور مجموعی طور پر 15،785،641 تصدیق شدہ کیسز سامنے آئے ہیں۔
مقامی وقت کے مطابق 26 جولائی کو ، امریکہ میں کووڈ-۱۹ سے اموات کی تعداد مسلسل چار روز سےایک ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ امریکی سی ڈی سی کی جانب سے جاری کردہ پیش گوئی کے ماڈل سے پتہ چلتا ہے کہ امریکہ میں پندرہ اگست تک اموات کی تعداد 175،000 تک پہنچ جائے گی۔ امریکہ میں کچھ ریاستوں نے بتایا ہے کہ پچھلے کچھ ہفتوں میں ہونے والے نئے کیسز اور اموات کی تعداد نے پرانے ریکارڈ توڑ دیے ہیں، اور وبائی صورتحال تیزی سے سنگین ہو رہی ہے۔
26 جولائی کو ، افریقی سی ڈی سی کے اعداد و شمار سے معلوم ہوا ہے کہ افریقہ کے 54 ممالک میں کووڈ-۱۹ کے کل 830،054 کیسز اور 17،523 اموات سامنے آئی ہیں۔
مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ، ارجنٹائن کے صدر البرٹو فرنیڈس نے حال ہی میں اعلان کیا ہے کہ وہ مستقبل قریب میں 60 اقدامات کا ایک پیکیج متعارف کرائیں گے تاکہ ملک کو وبا سے پیدا ہونے والے معاشی اور معاشرتی بحران سے نکالنے میں مدد ملے۔ فرنیڈس نے زور دے کر کہا کہ پالیسیوں کے پیکیج میں ملکی معیشت کی بحالی ، قومی صنعتوں کی بحالی ، اور رئیل اسٹیٹ کی ترقی کو فروغ دینا شامل ہوں گے۔