اسی فیصد امریکیوں کے خیال میں امریکہ غلط سمت میں بڑھ رہا ہے،سروے

2020-07-28 18:10:02
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

امریکی ذرائع ابلاغ کے جاری کردہ ایک سروے کے مطابق اسی فیصد امریکیوں کی نظر میں امریکہ کی ترقیاتی سمت بالکل غلط ہے۔

ذرائع ابلاغ سے وابستہ شخصیات نے نشاندہی کی ہے کہ امریکہ کوبیک وقت کئی بحرانوں کاسامنا ہے۔رائے شمار ی سے ظاہر ہے کہ امریکی شہری انسداد وبا کے حکومتی اقدامات اور اقتصادی ترقی کے بارے میں شکوک و شبہات رکھتے ہیں ۔

یہ رائے شماری اے پی اور شگاکو یونیورسٹی کے اشتراک سے قائم عوامی امور کے انسٹی ٹیوٹ نے کروائی تھی ۔نتائج سے ظاہر ہے کہ انٹرویوز دینے والے اسی فیصد افراد کے خیال میں امریکہ کی ترقیاتی سمت درست نہیں ہے ۔رائے شماری کے مطابق یہ کئی برسوں میں بلند ترین تناسب ہے۔

اے پی کی اہلکار کیٹ کی رائے میں امریکہ کو تین پہلوؤں کے بحرا ن کا سامنا ہے جن میں وبا،معیشت پر وبا سے پڑنے والےنقصانات اور امریکی معاشرے کی جڑوں میں بسی ہوئی نسل پرستی شامل ہے۔


شیئر

Related stories