افغان حکومت کا باقی چھ سو طالبان قیدیوں کو رہا کرنے کا وعدہ
2020-07-29 16:30:38
اٹھائیس جولائی کو افغانستان کے ایوان صدر نے اعلان کیا کہ صدر اشرف غنی نے باقی چھ سو طالبان قیدیوں کو رہا کرنے کا وعدہ کیا ہے تاکہ افغان حکومت اور طالبان کے درمیان بات چیت کی راہ ہموار ہو۔
اعلان کے مطابق افغان صدر نے اعلی سرکاری عہدے داروں کے اجلاس میں اس امید کا اظہار کیا ہے کہ طالبان کے ساتھ ایک ہفتے کے اندر براہ راست مذاکرات کیے جائیں گے۔
اس وقت تک افغان حکومت نے تقریباً چار ہزار چار سو طالبان قیدیوں کو رہا کر دیا ہے جب کہ طالبان کے زیرِ حراست آٹھ سو سے زائد سیکیورٹی اہلکار وں کو بھی رہا کر دیا گیا ہے۔