مشرقی افغانستان میں کار بم دھماکہ ، آٹھ شہری ہلاک تیس زخمی
2020-07-31 17:12:32
افغان وزارتِ داخلہ کے ترجمان کے مطابق جمعرات کی شام مشرقی افغانستان کے صوبے لوگر میں ہونے والے کار بم دھماکے میں آٹھ شہری ہلاک جب کہ تیس زخمی ہو گئے ۔متاثرین میں کئی بچے بھی شامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق یہ دھماکہ ایسے وقت ہوا کہ جب طالبان اور حکومت کی جانب سے عید الاضحی کے دوران جنگ بندی کے آغاز میں چند گھنٹے باقی تھے۔ اطلاعات کے مطابق اس حملے میں کئی سکیورٹی اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں۔
طالبان کی جانب سے اس حملے میں ملوث ہونے کی تردید کی گئی ہے۔