سوڈان میں تعینات چینی تحفظ امن کے انجینئرنگ دستے کو اقوام متحدہ کے "پیس میڈل آف آنر" سے نوازا گیا ہے
تیس تاریخ کو سوڈان کے علاقے دارفور میں تعینات چین کے تحفظ امن کے انجینئرنگ دستے کی پندرہویں یونٹ کے تمام 225 فوجی اہلکاروں کو اقوام متحدہ کے "پیس میڈل آف آنر" سے نوازا گیا ہے۔اس یونٹ کو دارفور میں اقوام متحدہ اور افریقی یونین کے مشترکہ خصوصی مشن کا ایوارڈ بھی دیا گیا ہے ۔
چینی انجینئرنگ دستے کے کمانڈر لی منگ نے کہا کہ گزشتہ بیس مہینوں کے دوران یونٹ نے بڑی تعداد میں اپنے اہداف کامیابی سے مکمل کیے ہیں۔ ان میں دارفور میں گلوبو عارضی آپریشنل اڈے کی تعمیر ، دس کیمپوں کی صفائی ، ترتیب نو اور اس سے وابستہ دیگر سرگرمیاں، فاشر کیمپ کی بہتری اور دیگر تعمیراتی امور وغیرہ شامل ہیں ۔ بالخصوص وبائی صورتحال میں چینی انجینئرنگ دستے نے انسداد وبا کے سخت اقدامات کے تحت اپنے مشن جاری رکھے ہیں جسے دارفور میں اقوام متحدہ اور افریقی یونین کے مشترکہ خصوصی مشن نے بھرپور سراہا ہے۔
یاد رہے کہ چین نے سال 2007 میں اقوام متحدہ کے امن دستوں کے لئے سوڈان کے علاقے دارفور میں انجینئرنگ دستے بھیجنا شروع کیے تھے۔