عالمی تجارتی تنظیم کے اراکین قائم مقام ڈائریکٹر جنرل کے انتخاب پر اتفاق نہ کر سکے

2020-08-01 17:38:56
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

عالمی تجارتی تنظیم کی جنرل کونسل نے اکتیس جولائی کو اجلاس کا اہتمام کیا ۔ عالمی تجارتی تنظیم کے 164 ممبران تنظیم کے قائم مقام ڈائریکٹر جنرل کے انتخاب سے متعلق کوئی متفقہ فیصلہ نہ کر سکے۔تاہم ممبران نے نئے ڈائریکٹر جنرل کے عہدہ سنبھالنے تک موجودہ چار ڈپٹی ڈائریکٹر جنرلز کی مدت ملازمت کی میعاد میں توسیع پر اتفاق کیا ہے۔

ڈبلیو ٹی او کے ترجمان کیتھ راک ویل نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ڈبلیو ٹی او کے ارکان موجودہ چار ڈپٹی ڈائریکٹر جنرلز میں سے کسی ایک کو منتخب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ تاکہ موجودہ ڈائریکٹر جنرل کی سبکدوشی اور نئے ڈائریکٹر جنرل کے عہدہ سنبھالنے سے قبل "عبوری" مرحلے میں انہوں نے قائم مقام ڈائریکٹر جنرل کی حیثیت سے خدمات سر انجام دی ہوں ، لیکن "ابھی تک اس حوالے سے اتفاق نہیں کیا جا سکا ہے۔"

ڈبلیو ٹی او کے موجودہ ڈائریکٹر جنرل ، ایزی ویدو اپنی مدت ملازمت کی تکمیل سے ایک سال قبل ہی 31 اگست کو سبکدوش ہو جائیں گے۔ اس وقت ڈبلیو ٹی او کے چار ڈپٹی ڈائریکٹر جنرلز کا تعلق نائیجیریا ، جرمنی ، امریکہ اور چین سے ہے۔


شیئر

Related stories