چین میں اقتصادی سرگرمیوں کی بحالی میں تیزی ،سی این بی سی

2020-08-01 19:39:04
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

عالمی میڈیا ادارے سی این بی سی کے مطابق دنیا بھر میں کووڈ۔ 19 کے بڑھتے کیسز اور چین کے کچھ علاقوں میں سیلاب کے باوجود چین میں اقتصادی سرگرمیاں تیزی سے بحال ہو رہی ہیں۔ملک میں انسداد وبا کے لیے لاک ڈاون کے باعث معاشی سرگرمیاں منجمد ہو کر رہ گئی تھیں لیکن اب اقتصادی سرگرمیوں کی بحالی اندازوں سے کہیں بہتر ہے۔چین کے بڑے صنعتی اداروں کے منافع میں بھی تیزی سے اضافہ ہوا ہے تاہم عالمگیر وبا کے باعث ابھی بھی کئی فیکٹریاں مکمل طور پر فعال نہیں ہیں۔تجزیہ نگاروں کے خیال میں چینی معیشت کو عالمی سطح پر وبائی صورتحال کے باعث مکمل بحالی میں وقت درکار ہے جبکہ بدستور غیر یقینی کا سامنا ہے۔


شیئر

Related stories