چین کا دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو ترقی پزیر ممالک کے لیے بہترین راستہ ، ساوتھ چائنا مارننگ پوسٹ

2020-08-01 19:44:59
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

ساوتھ چائنا مارننگ پوسٹ کے ایک مضمون میں کہا گیا ہے کہ چین کا دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو ترقی پزیر ممالک کے لیے بہترین راستہ ہے۔کووڈ۔۱۹ کے باعث تمام معیشتیں بحران کا شکار ہیں مگر اس سے دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کے لیے یہ موقع میسر آیا ہے کہ وہ عالمی شراکت داری کے لیے اپنی اہمیت منوا سکے۔ چین نے گزشتہ چالیس برسوں کے دوران بہترین ترقیاتی ماڈل اپناتے ہوئے خود کو ایک غریب ملک سے دوسری بڑی معاشی قوت میں ڈھالا ہے۔چین دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کے تحت اپنے ترقی پزیر ہمسایہ ممالک میں ترقیاتی منصوبوں کو فروغ دے رہا ہے۔بی آر آئی کی بدولت محددو وسائل کے حامل ممالک میں تجارت و سرمایہ کاری کے مواقع میسر آئیں گے۔چین نے واضح کیا ہے کہ بی آر آئی کی تعمیر میں " اوپن ،گرین اور کلین" کی پالیسی پر عمل پیرا رہا جائے گا۔عالمگیر وبائی صورتحال میں اقتصادی بحالی کے عمل میں دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو انتہائی اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔


شیئر

Related stories