کووڈ۔۱۹ کی وبا بدستور عالمی سطح پر صحت عامہ کی ہنگامی تشویشناک صورتحال قرار

2020-08-02 15:43:20
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

اکتیس جولائی کو عالمی ادارہ صحت کی نوول کورونا وائرس کے حوالے سے ایمرجنسی کمیٹی کا چوتھا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں عالمگیر وبائی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور اہم سفارشات پیش کی گئیں۔ اجلاس کے بعد ڈبلیو ایچ او کی جانب سے کووڈ۔۱۹ کی وبا کو بدستور عالمی سطح پر صحت عامہ کی ہنگامی تشویشناک صورتحال قرار دیا گیا۔ ایمرجنسی کمیٹی کا تین ماہ کے اندر ایک اور جائزہ اجلاس منعقد کیا جائے گا۔ کمیٹی کی جانب سماج کے ہر فرد بالخصوص نوجوانوں کی جانب سے کووڈ-۱۹ کے پھیلاؤ کو فعال طور پر روکنے اور اس پر قابو پانے کے لئے کردار ادا کرنے کی حوصلہ افزائی کی گئی ہے۔

کمیٹی کی جانب سے سفارشات میں ڈبلیو ایچ او سے کہا گیا ہے کہ وہ عالمی اور علاقائی سطح پر کثیرالجہتی تنظیموں اور شراکت داروں کو وبا سے نمٹنے اور مضبوط ردعمل کے لئے متحرک کرے ، رکن ممالک میں صحت عامہ کی خدمات برقرار رکھنے میں معاونت فراہم کرے جبکہ تشخیصی آلات ، علاج اور ویکسین کی تیاری میں تیزی لانے میں کردار ادا کرے۔


شیئر

Related stories