بھارتی ریاست بہار میں سیلاب کے باعث13 افراد ہلاک ، تقریباً پچاس لاکھ متاثر
2020-08-02 16:39:12
بھارتی ریاست بہار میں قدرتی آفات سے نمٹنے کے ادارے نے یکم اگست کو بتایا کہ سیلاب کے باعث ریاست میں مجموعی طور پر 13 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ سیلابی ریلہ ریاست کے شمالی علاقوں کی جانب مسلسل بڑھ رہا ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد تقریباً پچاس لاکھ ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق مون سون کے دوران بارشوں میں معمول کی نسبت 46 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے ۔ اسی باعث دریاوں میں پانی کی سطح بلند ہو گئی اور ریاست کے کئی علاقے سیلاب کی زد میں آ چکے ہیں۔ علاوہ ازیں بہار ریاست کو نوول کورونا وائرس کے تیزی سے بڑھتے ہوئے کیسوں کا بھی سامنا ہے۔