نوول کورونا وائرس قدرتی ہے ، روسی محقیقین

2020-08-02 18:50:00
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

روس کی خبر رساں ایجنسی تاس نے روسی ماہرین کے ایک مضمون کے حوالے سے بتایا ہے کہ نوول کورونا وائرس کے تغیر سے متعلق تحقیق واضح کرتی ہے کہ وائرس قدرتی ہے۔سائنسی جریدے "پیرجے"میں شائع مضمون میں کہا گیا ہے کہ تحقیق کے دوران مختلف ممالک میں نوول کورونا وائرس کی جینیاتی ساخت کا مطالعہ کیا گیا اور ایک ہزار سے زائد شواہد کا جائزہ لیا گیا۔تحقیق کے نتائج واضح کرتے ہیں کہ کورونا وائرس کی ارتقاء کے ابتدائی مرحلے میں تغیر فطرت میں موجود کورونا وائرس سےمشابہ ہے لیکن یہ بعد میں انسانوں میں منتقل ہوا ہے۔ماہرین کے نزدیک اگر ایک چمگادڑ کورونا وائرس کی فطری میزبان ہے تو چمگادڑ کے خلیے اور کورونا وائرس دونوں ایک ساتھ رہ سکتے ہیں کیونکہ چمگادڑ میں وائرس کا تغیر کم پایا گیا ہے۔لیکن انسانوں میں وائرس کی منتقلی کے بعد انسانی جسم میں تکسیدی عمل زیادہ شدت اختیار کر لیتا ہے۔جیسے جیسے کورونا وائرس انسانی آبادیوں میں وسیع پیمانے پر پھیلتا ہے اُسی قدر خود کو انسانی ماحول سے بہتر ہم آہنگ کرتا ہے۔ماہرین کے نزدیک وائرس کے ارتقاء کے عمل میں انسانی مداخلت نہیں پائی گئی ہے۔


شیئر

Related stories