دنیا بھر میں کووڈ-۱۹ کے تصدیق شدہ کیسز کی کل تعداد ایک کروڑ چھہتر لاکھ ساٹھ ہزار تک جاپہنچی
2020-08-03 13:05:37
عالمی ادارہ صحت کے تازہ ترین اعدادو شمار کے مطابق، وسطی یورپی وقت کے مطابق دو اگست کو سہ پہر دو بجکر انیس منٹ تک دنیا بھر میں کووڈ-۱۹ سے متاثرہ تصدیق شدہ کیسوں کی کل تعداد 17660523 تک جاپہنچی ، جبکہ کل اموات کی تعداد 680894 ہوگئی ہے۔
مقامی وقت کے مطابق، دو اگست کو کووڈ-۱۹ سے نمٹنے کے لیے وائٹ ہاوس کی خصوصی ورکنگ ٹیم کی اہل کار نے ذرائع ابلاغ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ وبا کے خلاف جنگ کے نئے مرحلے میں ہے۔ وائرس کا پھیلاؤ بہت وسیع ہے، دیہی علاقوں میں بھی اتنا ہی تیز اورخطرناک ہے جتنا کہ شہری علاقوں میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اموات کی تعداد کا سب سے زیادہ انحصار اس بات پر ہے کہ امریکہ کی جنوبی اور مغربی ریاستیں انسدادِ وبا سے متعلق کوششوں کو کس طرح برقرار اور مستحکم رکھتی ہیں ۔