مائک پومپیو نے ضیافتوں اور ذاتی سفر کے لیے ٹیکس دہندگان کے وسائل استعمال کیے ، امریکی ذرائع ابلاغ

2020-08-03 13:07:44
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق، مبینہ طور پر "عوام کے ٹیکس کا ذاتی استعمال " کرنے کے حوالے سے مائیک پومپیو اور ان کے اہل خانہ کے بارے میں کی جانے والی تفتیش کی تفصیلات بتدریج منظر عام پر آرہی ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق ، امریکی ریاستی کونسل کے انسپکٹر جنرل لنیک کو اس وقت برطرف کردیا گیا جب وہ ،پومپیو کے خلاف ٹیکس دہندگان کے وسائل کےغلط استعمال اور سعودی عرب کو اسلحہ کی فروخت کے 8 بلین منصوبے کی رفتار کو تیز کرنے کے معاملات کی تفتیش کر رہے تھے۔ تیس جولائی کو سینیٹ کی سماعت میں ایک سینیٹر نے پومپیو سے لنیک کی برطرفی کے بارے میں سوال بھی کیا۔
امریکی نیشنل براڈکاسٹنگ کارپوریشن (این بی سی) کے مطابق ، پومپیو نے دو ہزار اٹھارہ میں سیکرٹری آف اسٹیٹ بننے کے بعد کئی بار ٹیکس دہندگان کے پیسوں کا استعمال کرتے ہوئے سیاسی ، کاروباری شخصیات ، ذرائع ابلاغ اور شوبز کی شخصیات کے لیے شاندار ضیافتوں کا انعقاد کیا۔ پومپیو پر یہ الزام بھی لگایا گیا کہ انہوں نے سرکاری دوروں کے موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ،ذاتی معاملات بھی نپٹائے اور ری پبلکن پارٹی کو مالی امداد دینے والوں سے نجی ملاقاتیں بھی کیں۔
اٹھائیس جولائی کو سینیٹ میں ڈیموکریٹس نے "سفارتی بحران" کے عنوان سے ایک تحقیقاتی رپورٹ جاری کی۔ اس رپورٹ کے مطابق ، پومپیو اور ان کے اعلٰی افسران پارٹی تنازعات کو اسٹیٹ کونسل میں لائے ، جس کی وجہ سے خارجہ پالیسی کی ٹیم ، جس کو پارٹی اختلافات سے الگ رکھا جانا چاہئیے ، اسے کام کے لیے "خوف و ہراس اور مشکوک ماحول" ملا، جس کے نتیجے میں سرکاری ملازمین کی ایک بڑی تعداد نے استعفیٰ دے دیا۔


شیئر

Related stories