امریکی کانگریس میں بے روزگار افراد کے لیے امداد کے نئے دور پر اتفاق نہ ہو سکا

2020-08-03 13:11:48
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

مارچ کے اواخر میں امریکی کانگریس کےمنظورکردہ دو ٹریلین امریکی ڈالر کے کووڈ -۱۹ امدادی منصوبے کے تحت ریاستی حکومت کی جانب سے بے روزگار افراد کو ہفتہ وار فراہم کیے جانے والے چھ سو ڈالرکا اضافی ریلیف پیکج جولائی کے آخر میں باضابطہ طور پر ختم ہو گیا ہے۔ لیکن یکم اگست تک قومی کانگریس میں ڈیموکریٹک پارٹی اور رپبلکن پارٹی نے مالی اعانتِ نو کے حوالے سے اتفاق رائے نہیں کیا۔ماہر اقتصادیات نے خبردار کیا ہے کہ اگر نئے مالی ریلیف کے منصوبے کا اجرا نہیں کیا جائے ،تو کسادبازاری کی شکار امریکی معیشت کو مزید دھچکا لگے گا۔

وال اسٹریٹ جنرل کی رپورٹ کے مطابق فی الحال کل ڈھائی کروڑ افراد نے ریاستی حکومت کی جانب سے اضافی بے روزگاری امداد حاصل کی ہے۔
حال ہی میں امریکی فیڈرل ریزرو کے چیئرمین جیروم پاول نےکہا ہے کہ امریکہ کا اقتصادی مستقبل غیریقینی صورتِ حال کا شکار ہے اور اس کا زیادہ تر انحصار ، وبا پر قابو پانے میں کامیاب ہونے یا نہ ہونے پر ہے۔


شیئر

Related stories