افغان حکومت کی جانب سے تین سو سترہ طالبان رہا کرنے کا اعلان
افغانستان کی قومی سلامتی کونسل نے دو تاریخ کو گزشتہ دو روز کے دوران صوبہ پروان جیسےصوبوں سے مجموعی طور پر تین سو سترہ زیرحراست طالبان رہا کیے ،جس کے بعد اب تک رہا کیے گئے قیدیوں کی کل تعداد 4917 ہوگئی ہے۔ رہائی کا یہ عمل کل تعداد کےپانچ ہزار ایک سو ہو نے تک جاری رہے گا۔
حال ہی میں افغان حکومت اور طالبان نے قیدیوں کے تبادلوں کا سلسلہ شروع کیاہے۔گزشتہ جمعے، افغان صدر اشرف غنی نے طالبان کی طرف سے تین روزہ جنگ بندی کے جواب میں 500 طالبان قیدیوں کو رہا کرنے کا اعلان کیا تھا۔
رواں سال فروری میں امریکہ اور طالبان کے درمیان طے شدہ امریکہ - طالبان امن معاہدے کے مطابق ، قیدیوں کے تبادلے کی تکمیل طالبان اور افغان حکومت کے درمیان داخلی مذاکرات کے آغاز کی ایک شرط بن گئی ہے۔ داخلی مذاکرات شروع کرنے سے پہلے ، افغان حکومت کو پانچ ہزار طالبان کو رہا کرنا ہو گا ۔