امریکہ میں وبائی صورتحال مختصر عرصے میں ختم نہیں ہوگی، یورپ کے معروف ماہرِ متعدی امراض
تین اگست کو جنیوا یونیورسٹی ہسپتال کےمتعدی امراض پر قابو پانے کے شعبے کے ڈائریکٹر دی دیئر پیٹیٹ نے ذرائع ابلاغ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ امریکی حکومت نے وبا سے نمٹنے کے دوران سنگین غلطی کی ہے۔ اس نے عوامی صحت کی بجائے معیشت کو اولین ترجیح دی اور امریکی معاشرے کو ایک بڑی مصیبت سے دو چار کر دیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ متعدی بیماریوں کے ماہرین نے امریکی حکومت کو سنگین نتائج سے خبردار کیاتھا لیکن امریکی حکومت نے اپنے ماہرین کے مشوروں پر عمل نہیں کیا۔ اب امریکہ نہ صرف معاشی نمو برقرار رکھنے میں ناکام رہا ہے، بلکہ اس کے صحت کے نظام کو بھی سخت نقصان پہنچا ہے۔امریکہ وبا پر قابو پانے کی بھاری قیمت ادا کرے گا۔ دنیا کے لیے امریکہ، انسداد وبا کے سلسلے کی ایک "کمزور کڑی " ہے اور یہ ان ممالک کے لیے بھی وبائی خطرے کو بڑھائے گا کہ جہاں وبائی صورتحال قابو میں ہے۔
اعدادو شمار کے مطابق، تین اگست تک امریکہ میں کووڈ-۱۹ سے متاثرہ تصدیق شدہ کیسز کی تعداد سینتالیس لاکھ تک ہو چکی ہے،جو دنیا بھر کے تصدیق شدہ کیسزکا تقریبا ایک چوتھائی حصہ ہے۔