ایشیائی امریکی شہریوں کو بےروزگاری اور نسل پرستی کے دوہرے چیلنج کا سامنا ،این بی سی نیوز
2020-08-04 17:19:54
این بی سی نیوز کے مطابق امریکہ میں مقیم ایشیائی امریکی شہریوں کو امریکی سماج میں بےروزگاری اور نسل پرستی کے دوہرے چیلنج کا سامنا ہے۔وبا کے دوران ایشیا مخالف نسلی امتیاز کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔ایک رپورٹ کے مطابق صرف کیلی فورنیا ریاست میں ہی وبا کے باعث تراسی فیصد ایشیائی امریکی شہری بےروزگار ہوئے ہیں۔اسی طرح امریکہ میں ایشیائی باشندوں کے خلاف نسلی امتیاز بڑھ رہا ہے۔پندرہ جولائی تک نسلی امتیاز کے تیئیس سو سے زائد واقعات رپورٹ کیے گئے ہیں جبکہ ایشیائی شہریوں کو نسل پرستانہ جملوں اور جسمانی تشدد کانشانہ بھی بنایا گیا ہے۔صدر ٹرمپ کی جانب سے "چائنیز وائرس" جیسے الفاظ کے استعمال سے بھی نسلی امتیاز کو ہوا ملی ہے۔ ایسے میں کچھ حلقوں کی جانب سے ایشیائی امریکی شہریوں کے تحفظ کے لیے عملی اقدامات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔