امریکہ انسداد وبا کے ایک نئے مرحلے میں داخل ہو چکا ہے ، اعلیٰ امریکی عہدہ دار

2020-08-04 17:27:06
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

امریکی وائٹ ہاوس میں کورونا وائرس ٹاسک فورس کی رابطہ کار ڈاکٹر ڈوبرا برکس نے حالیہ دنوں کہا کہ امریکہ انسداد وبا کے ایک نئے مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔ انہوں نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ ماسک استعمال کریں اور سماجی دوری اختیار کریں۔ برکس نے مزید کہا کہ موجودہ صورتحال مارچ اور اپریل کی نسبت قدرے مختلف ہے اور شہری اور دیہی علاقوں میں وبا کے غیر معمولی پھیلاو کا سامنا ہے۔امریکہ میں انسداد امراض مرکز کے اندازوں کے مطابق بائیس اگست تک ملک میں اموات کی تعداد 173,000 تک پہنچ سکتی ہے ۔


شیئر

Related stories