امریکی سیاست محض پیسے کا کھیل ،سابق امریکی سفارتکار
2020-08-04 22:46:57
سویڈن میں سابق امریکی سفیر مارک برزینسکی نے سال 2019 میں ایک انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ امریکہ میں سیاست کا ڈھنگ سرد جنگ کے بعد تبدیل ہو چکا ہے۔اب امریکہ میں سارا سیاسی کھیل "پیسے اور ووٹ" کا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہینری کسنجر ، میڈلین البرائٹ ،برںٹ اسکاوکرافٹ جیسے لوگ صحیح معنوں میں مستند سفارت کار تھے جنہوں نے ماضی میں امریکہ کی خارجہ پالیسی کی سمت متعین کی۔لیکن اب امریکہ کی خارجہ پالیسی "جزوقتی بیرونی افراد" کے ہاتھوں ہے۔