بیروت دھماکوں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد اٹہترہو گئی

2020-08-05 11:15:34
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چار اگست کو شام چھ بجے کے لگ بھگ لبنان کے دارا لحکومت بیروت کے ساحلی علاقے میں دو بڑے دھماکے ہوئے جس سے اردگرد موجود بہت سی عمارتیں تباہ ہو گئیں تازہ ترین رپورٹ کے مطابق دھماکوں سے کم از کم اٹہتر افراد ہلاک اور تین ہزار سات سو سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں ۔

سیکورٹی ادارے کے اہلکار عباس ابراہیم نے بتایا کہ بندرگاہ کے گودام میں آتش گیر مواد رکھا ہوا تھا۔لبنان کے وزیر اعظم حسن دیاب نے تصدیق کی ہے کہ دھماکے اس گودام میں ہوئے جہاں دو ہزار سات سو ٹن سے زائد امونیئم نائیٹریٹ رکھا ہوا تھا۔ لبنانی وزیرِ اعظم نے پانچ اگست کو قومی سطح پر یوم سوگ کا اعلان کیا ہے۔

اسرائیلی فوج نے لبنان کو انسانی دوست کی بنیاد پر امداد فراہم کرنے کی پیشکش کی ہے۔روسی صدر ولادیمیر پوٹین نے بھی بیروت دھماکوں پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

شیئر

Related stories