مائک پومپیو کی چین مخالف تقریر نے طویل مدتی امریکی مفادات کو زِک پہنچائی ہے ،امریکی ذرائع ابلاغ

2020-08-05 12:56:26
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

امریکی رسالہ دی نیویارکر کے بدھ کے شمارے میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق ، جولائی کے آخر میں کی جانے والی ، امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کی چین مخالف تقریر نے طویل مدتی امریکی مفادات کو زک پہنچائی ہے۔

"ٹرمپ چین کے ساتھ اپنی نئی سرد جنگ کیوں نہیں جیتے گا" کے عنوان سے مضمون مائیک پومپیو کی نکسن لائبریری میں کی جانے والی تقریر کے بعد شائع ہوا۔
1990 کے دہائی میں چین میں متعین امریکی سفیر سٹیپلٹن رائے نے کہا کہ "نادانی میں چین کی مخالفت میں خود کو الجھانے کی وجہ ،چین اور مشرقی ایشیاء کی صورتحال کو سمجھنے میں غلطی کرنا ہے۔" انہوں نے کہا کہ چین نے مثالی رفتار سے لاکھوں افراد کی زندگی کو بہتر بنایا ہے ۔"سفارتکاری کے میدان میں خود کو دھوکے میں رکھنا بہت خطرناک ہوتاہے۔"
پومپیو نے یہ دعوی کیا تھا کہ چین امریکہ پر زیادہ انحصار کرتا ہے ، نیو یارکر نے اس کے جواب میں کہا کہ،حقیقت تو یہ ہے کہ یہ امریکہ ہے جو بہت سی بنیادی اشیائے ضروریہ کے لیے چین پر انحصار کرتا ہے ،مثال کے طو پر چین ،گاڑیوں کے پرزہ جات کے سلسلے میں امریکہ کے لیے دوسرا بڑا ذریعہ ہے ۔
گزشتہ ماہ عالمی بینک کے سابق صدر رابرٹ زولیک نے کہا کہ چین ،عالمی ترقی میں سب سے زیادہ خدمات سرانجام دینے والا ملک ہے اور امریکہ کی برآمدات کے لیے سب سے تیزی سے بڑھتی ہوئی منڈی ہے۔


شیئر

Related stories