مغربی ممالک کی جانب سے انسداد وبا میں اپنی ناکامی چھپانے کے لیے چین مخالف اقدامات جاری ، دی لانسیٹ

2020-08-05 16:50:55
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

برطانیہ کے اخبار "گارجین" نے تین اگست کو معروف طبی جریدے "دی لانسیٹ " کے چیف ایڈیٹر رچرڈ ہارٹن کا ایک مضمون شائع کیا جس میں انہوں نے کہا مغربی ممالک کی جانب سے انسداد وبا میں اپنی ناکامی چھپانے کے لیے چین مخالف اقدامات اپنائے جا رہے ہیں۔

مضمون کے مطابق کووڈ۔۱۹ کی شروعات سے ہی چین کو بے جا عالمی تنقید کا سامنا ہے۔ امریکی حکومت کی ایما پر مغربی سیاستدانوں نے چین مخالف حملوں میں اضافہ کردیا ہے ، اور اس طرح ایک "نئی سرد جنگ" کے حالات جنم لے چکے ہیں۔

حقائق کے تناظر میں چین مخالف ردعمل اس لحاظ سے بلاجواز ہے کہ چینی سائنس دانوں نے اس وبا کو سمجھنے کے لئے دلیرانہ کردار ادا کیا ہے۔یہ چینی ماہرین ہی تھے جنہوں نے سب سے پہلے وبا سے متعلق انسانیت کو خبردار کیا، ایک فرد سے دوسرے فرد تک وائرس کی منتقلی کا بتایا، وائرس کی جینیاتی ساخت کے حوالے سے آگاہ کیا ۔ چینی سائنس دانوں نے ذاتی حفاظتی سامان کی فراہمی ، تشخیص اور آئیسولیشن کی اہمیت پر زور دیا اور وبائی صورتحال کے حوالے سے بروقت خبردار کیا۔

مضمون میں کہا گیا ہے کہ کووڈ-۱۹ کی وبائی صورتحال میں ، چینی سائنس دانوں نے چینی عوام کی صحت کے تحفظ کے لیے فیصلہ کن اور ذمہ دارانہ طور پر کام کیا ہے۔ وبا کے حوالے سے چین کو مورد الزام ٹھہرانا مغربی ممالک کی ناکامیوں کی محض پردہ پوشی ہے۔

مضمون میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ چین مخالف جذبات کی موجودہ لہر ایک ناخوشگوار حتیٰ کہ نسل پرستانہ چین-فوبیا میں تبدیل ہو چکی ہے ، جس سے بین الاقوامی امن اور سلامتی کو خطرات لاحق ہیں۔ وبائی صورتحال تمام ممالک کے درمیان تنازعات میں الجھنے کا وقت نہیں بلکہ ایک دوسرے کی مدد اور ہمدردی کی ضرورت ہے۔


شیئر

Related stories