امریکی ریاستوں کے اقدامات میں عدم یکسانیت امریکہ میں کووڈ-۱۹ کے پھیلاؤ کا سبب ہے ،انتھونی فاؤچی

2020-08-06 10:49:35
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

پانچ اگست کو متعدی امراض کے چوٹی کے امریکی ماہر انتھونی فاؤچی نے کہا کہ جب تک امریکہ کی مختلف ریاستوں کا کووڈ-۱۹ کے خلاف ردِ عمل یکساں نہیں ہو گا ، تب تک امریکہ میں وائرس کا پھیلاؤ جاری رہے گا۔
ڈاکٹر فاؤچی کا کہنا ہے کہ امریکہ میں مصدقہ کیسز کی تعداد اتنی کم نہیں ہے کہ روزمرہ معمولات اور کاروبار کی بحالی کی اجازت دی جا سکے۔لیکن مختلف ریاستوں میں مختلف معیار کے تحت کاروبار زندگی بحال ہوتے جا رہےہیں۔ امریکیوں کو، مختلف ریاستوں کے انفرادی اقدامات کی بجائے پورے ملک کے لیے وبائی صورتحال سے نمٹنے کا ایک یکساں معیار اپنانا چاہیے۔
جانز ہاپکنز یونیورسٹی کے اعدادوشمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ بیجنگ وقت کے مطابق چھ اگست کی صبح سات بجے تک امریکہ میں کووڈ-۱۹کے مصدقہ کیسز کی تعداد اڑتالیس لاکھ سولہ ہزار سے زائد تھی جب کہ ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ ستاون ہزار سے زائد ہو چکی ہے۔



شیئر

Related stories