امریکہ کو یورپ کے اقتدار اعلی میں مداخلت کی اجازت نہیں دینی چاہیے، جرمن ماہرِ امور امریکہ

2020-08-06 13:06:39
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

حال ہی میں جرمنی کی میونخ یونیورسٹی کے ماہر امورِ امریکہ ،پروفیسر میشائیل ہوگش ویندر نے چائنا میڈیا گروپ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ یورپی ممالک کو خود کو متحد اور مضبوط بنانا چاہیئے اور یورپ کے اقتدار اعلی میں امریکہ کو مداخلت کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ دوسری جنگ عظیم کے بعد عالمی صورتحال میں بہت بڑی اور گہری تبدیلی آئی ہے۔دنیا میں امریکہ اپنی 'عالمی رہنما " کی حیثیت بتدریج کھو رہا ہے۔ امریکہ اور یورپ میں آزادی اور جمہوریت جیسی اقدار کا مفہوم اب بھی بنیادی طور پر فرق ہے۔اس لیے یورپ خاص طور پر جرمنی کو خارجہ پالیسی بناتے وقت سوشل میڈیا پر ٹرمپ کی پوسٹس کو محور بنانے کی بجائےآزاد اور خودمختار پالیسی اپنانی چاہیے۔ نیٹو میں عسکری اخراجات کی تقسیم ،ایران کے ایٹمی مسئلے ،نوڈاسٹریم-۲ قدرتی گیس منصوبے کے علاوہ یورپی اشیا پر اضافی محصولات لگانے کی امریکی دھمکی کی وجہ سے یورپ اور امریکہ کے درمیان تنازعات جاری ہیں۔ان کی رائے میں حالیہ برسوں میں امریکہ نے کئی اہم عالمی تنظیموں سے دستبرداری اختیار کی، جو ٹرمپ کے "امریکہ کو دوبارہ عظیم بنانے" کے بنیادی تصورِ حکمرانی کی نفی ہے۔

شیئر

Related stories