انسداد وبا کے تجربات پر یو۔این ویمن کی بین الاقوامی ویڈیو کانفرنس
پانچ اگست کو اقوام متحدہ کی خواتین کی تنظیم، یو این ویمن نے انسداد وبا کے لیے تعاون کے بارے میں ایک بین الاقوامی ویڈیو کانفرنس کا انعقاد کیا۔ چینی نمائندے نے مختلف ممالک کے ساتھ وبا کی روک تھام اور خواتین کی ترقی کے فروغ کے حوالے سے چین کے تجربات بیان کیے۔ اس کانفرنس کا موضوع ہے، " وبا سے نمٹنے سے بحالی تک: چین اور عالمی شراکت داروں کا تجربہ" ۔ چین، مصر، میانمار ، پاکستان ، یوگنڈا اور سینیگال سمیت دیگر گیارہ ممالک کی وزرا کی سطح کی خاتون نمائندگان نے اس کانفرنس میں شرکت کی۔
چینی ریاستی کونسل کی ڈپٹی ڈائریکٹر برائے خواتین اور بچوں کی ورکنگ کمیٹی ہوانگ شیاو وے نے اپنے خطاب میں وبا کی روک تھام اور کنٹرول نیز معاشی و معاشرتی ترقی میں ہم آہنگی اوراس کے فروغ میں چین کی کامیابیوں اور تجربات بیان کیے۔ وبا کا مقابلہ کرنے کے لیے صوبہ حو بے میں تین سو چھیالیس طبی ٹیمیں بھیجی گئیں۔ حو بے کی مدد کرنے والے بیالیس ہزار ارکان پر مشتمل طبی عملے میں خواتین کی تعداد اٹھائیس ہزارتک تھی ۔چین میں متعدد خواتین طبی اہلکار اورخواتین رضاکاروں نے انسداد وبا کے دوران بھر پور اور مثالی خدمات سرانجام دیں۔
یو۔این ویمن کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ن نوکا نے اس امید کا اظہار کیا کہ مختلف ممالک ایک مزید لچکدار ، جامع اور مساوی دنیا کی تعمیر کے فروغ کے لیے ایک دوسرے سے تعاون کو مضبوط بنائیں گے۔