لبنان کے لیے متعدد ممالک کی جانب سے ہنگامی طبی امداد
2020-08-06 13:09:47
چار اگست کو لبنان کے دارالحکومت بیروت کی بندرگاہ پہ ہونے والے شدید دھماکےمیں پانچ اگست کی رات نو بجے تک ایک سو پینتیس افراد جاں بحق ، جبکہ پانچ ہزار سے زائد زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ۔ مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس دھماکے سے ہونے والا مالی نقصان 10 سے 15 ارب امریکی ڈالر تک ہوسکتا ہے۔
پانچ اگست کو یورپی کمیشن نے اس دھماکے کے حوالے سے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ یورپی یونین ہنگامی طورپر ایک سو طبی اہلکار بھیج رہا ہے۔ اس کے علاوہ امدادی گاڑیاں ، تلاش کرنے اور بچاؤ کے لیے خصوصی معاون کتے ، اور دیگرامدادی سامان بھی فراہم کیا جائےگا۔
متحدہ عرب امارات اور ترکی نے بھی فوری طور پر طبی سازوسامان فراہم کیا ہے۔