چین۔امریکہ تعلقات میں بگاڑ امریکی معیشت کے لیے نقصان دہ ، امریکی ماہر

2020-08-06 15:48:14
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

امریکہ کی یالے یونیورسٹی میں سینئر محقق اسٹیفن روچ نے چار تاریخ کو سی این این سے بات چیت میں کہا کہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو سمیت دیگر انتظامی اہلکاروں نے گزشتہ عرصے میں تواتر سے چین مخالف بیانات دیے ہیں۔اُن کے بیانات سازشی نظریات اور حقائق سے عاری ہیں۔روچ کے خیال میں اعلیٰ امریکی عہدہ داروں کی غلط روش کا مقصد انسداد وبا میں اپنی ناکامی کا ملبہ چین پر ڈالنا ہے جس سے چین۔امریکہ تعلقات متاثر ہوئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ امریکی عہدے دار چین۔امریکہ اقتصادی و تجارتی تعلقات کے اہم ترین نکتے کو بھی نظر انداز کر رہے ہیں کیونکہ فریقین کے درمیان تجارتی خسارے کے اثرات صرف دونوں ممالک تک ہی محدود نہیں ہیں بلکہ دیگر ممالک بھی اس سے متاثر ہوں گے۔روچ نے مزید کہا کہ مائیک پومپیو چین مخالف سازشی نظریات کی حکمت عملی پر عمل درآمد کو ہوا دے رہے ہیں جبکہ ان امریکی سیاستدانوں کے دعوے "ملکی سیاست" کے گرد گھومتے ہیں۔ چین اور امریکہ کا اقتصادی اعتبار سے ایک دوسرے پر دارومدار ہے لہذا تعلقات میں بگاڑ سے امریکی معیشت غیر مستحکم صورتحال سے دوچار ہو سکتی ہے۔

شیئر

Related stories