مختلف ممالک کی سیاسی جماعتوں کی جانب سے امریکی سرد جنگ کی سوچ اور اشتعال انگیز رویوں کی مخالفت

2020-08-06 16:13:47
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

حالیہ دنوں دنیا کے متعدد ممالک کی سیاسی جماعتوں اور رہنماؤں نے چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے بین الاقوامی شعبے سے رابطہ کیا ہے ۔ انہوں نے چند امریکی سیاستدانوں کی جانب سے چین کو بدنام کرنے اور دیگر اشتعال انگیز اقدامات میں اضافے کی مخالفت کی ہے ۔ ان کے خیال میں امریکی اقدامات کا مقصد چین کی ترقی میں رکاوٹ ڈالنا ہے۔

مصر کی کمیونسٹ پارٹی کے سیاسی بیورو کے مطابق امریکہ میں چین مخالف سیاست دان چین کی ترقی کے عمل میں رکاوٹ ڈالنے ، عالمی سطح پر کشیدگی کو ہوا دینےاور مختلف ممالک بالخصوص ترقی پزیر ممالک کی جانب سے اپنی معاشی ترقی اور انسداد غربت کی کوششوں میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ترکی کی "پیٹریاٹک پارٹی" کے خیال میں چینی کمیونسٹ پارٹی نہ صرف چینی عوام کو غربت سے نکالنے اور خوشحالی کی جانب لے جانے نیز "چینی اسلوب کے ترقیاتی معجزہ" کی عملی خالق ہے ، بلکہ عالمی امن اور مستقبل کی امید کی ضمانت بھی ہے۔

لبنان اور بلغاریہ کی سیاسی جماعتوں کے مطابق امریکہ کی جانب سے چین پر بے بنیاد الزامات کا مقصد عالمی سطح پر چین کی" کردارکشی" ہے ۔

روسی فیڈریشن کی کمیونسٹ پارٹی نے ایک بیان میں کہا کہ حالیہ برسوں میں امریکہ نے سنکیانگ ، تبت ، اور ہانگ کانگ سمیت دیگر امور کے حوالے سے چین کو مسلسل بدنام کرنے اور دبانے کی کوشش کی ہے۔امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے حالیہ بیانات تباہ کن ہیں جس سے بین الاقوامی سطح پر کشیدگی میں مزید اضافہ ہوا ہے۔


شیئر

Related stories