ڈونلڈ ٹرمپ کی نظر میں چینی کمیونسٹ پارٹی خطرہ ہے جب کہ چینی نوجوان اسے بہترین مستقبل کا استعارہ مانتے ہیں : واشنگٹن پوسٹ
۴ اگست کو واشنگٹن پوسٹ میں چین سے متعلق امریکی صدر اور سیکریٹری آف سٹیٹ کے منفی بیانات کے حوالے سے ایک مضمون میں کہا گیا کہ چین کی حکمران جماعت نے ستر سالوں میں بہت سے اتار چڑھاو دیکھے ہیں اور حالیہ عرصے میں ہانگ کانگ کی صورتِ حال ، اس کے بعد کووڈ کی وبا اور ساتھ ہی مختلف علاقوں میں سیلاب کی ایسی صورِتِ حال کا مقابلہ کیا ہے جس کی مثال کئی دہائیوں میں نہیں ملتی ہے ۔ لیکن ہر چیلنج نے حکمران جماعت کے مثالی کردار کو اور نمایاں کیا ہے۔ باوجود یہ کہ امریکی انتظامیہ کی نظر میں چین کی حکمران جماعت ایک خطرہ ہے ، چین کے عوام یہ مانتے ہیں کہ امریکہ جو کچھ بھی کہے اس وبائی صورتِ حال نے دونوں ممالک کی حکومتوں کا فرق واضح کر دیاہے اور ہمیں اس بات پر یقین ہے کہ ہم محفوظ ہاتھوں میں ہیں جب کہ امریکی حکومت اس صورتِ حال میں جس ناکامی سے دو چار ہوئی ہے وہ پوری دنیا کے سامنے ہے ۔ مضمون نگار کے مطابق یہ محاذ آرائی اب معاشی نہیں نظریاتی ہو گئی ہے اور اسی لیے امریکہ چین کی حکمران جماعت کو تنقید کا نشانہ بنا رہا ہے۔