امریکی صدر اب بھی وبا کی شدت اور صورتِ حال کی نزاکت کو نہیں سمجھ رہے ہیں ۔ سی این این

2020-08-07 13:44:18
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپنے منگل کو وبا کے خلاف قائم کردہ ٹاسک فورس سے ملاقات کی ۔ اپریل کے بعد سے ان کی ماہرینِ صحت کے ساتھ ہونے والی یہ پہلی تفصیلی ملاقات ہے ۔ امریکی خبر رساں ادارےسی این این کا کہنا ہے کہ اندرونی ذرائع نے اس ملاقات کا احوال بتاتے ہوئے کہا کہ ٹاسک فورس کے عہدے داروں کے لیے صدر کو وبا کی سنگینی اور اس کے حوالے سے سنجیدہ اقدامات اختیار کرنے کے لیے قائل کرنا پریشان کن ثابت ہوا کیونکہ صدر بار بار موضوع تبدیل کرنے کی کوشش کرتے تھے ۔ جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ وہ ابھی تک وبا کی سنگینی اور صورتِ حال کی نزاکت کو صحیح طرح سمجھ نہیں ہے ہیں ۔


شیئر

Related stories