بھارتی مسافر بردار طیارہ حادثے کا شکار، متعدد افراد جان بحق

2020-08-08 16:03:30
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

بھارتی فضائی کمپنی ایئرانڈیا کا ایک مسافر بردار طیارہ ملک کی جنوبی ریاست کیرالہ کے کالی کٹ ہوائی اڈے پر اترتے وقت حادثے کا شکار ہوگیا۔حادثے میں اب تک کی اطلاع کے مطابق کم از کم اٹھارہ افراد ہلاک ہوگئے اور ایک سو ستائیس زخمی ہونے والے ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

اطلاع کے مطابق یہ حادثہ مقامی وقت کے مطاق شام سات بج کر اکیالیس منٹ پر پیش آیا ۔ طیارے پر دس بچوں سمیت ایک سو چوراسی مسافر اور عملے کے چھ ارکان سوار تھے۔

حادثے کے بعد بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سمیت متعدد اہم سیاستدانوں نے حادثے کے متاثرین کے لواحقین کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا اور متعلقہ اداروں کو بھرپور امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

تاحال حادثے کی وجوہات واضح نہیں ہیں ۔اطلاعات کے مطابق طیارے کے اترتے وقت شدید بارش ہورہی تھی۔ خراب موسم طیارے کے کنڑول سے باہر ہونے کی بنیادی وجہ ہو سکتا ہے۔ایک اور اطلاع کے مطابق طیارے کے لینڈنگ گیئر میں مسئلہ تھا۔


شیئر

Related stories