اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا انسداد وبا میں قدیم مقامی باشندوں کے تحفظ پر زور

2020-08-10 11:36:17
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

ہر سال نو اگست کو قدیم مقامی باشندوں کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوئتریس نے اس دن کی مناسبت سے کہا کہ دنیا بھر میں کووڈ۔۱۹ کے باعث چالیس لاکھ سے زائد قدیم مقامی باشندے متاثر ہوئے ہیں۔ تمام ممالک کو ان باشندوں کے تحفظ کے لیے لازمی اقدامات کرنے چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ وبا سے قبل قدیم مقامی باشندوں کو عدم مساوات اور امتیازی سلوک جیسے رویوں کا سامنا تھا جبکہ وبا کے دوران انہیں محدود طبی دیکھ بھال ، شفاف پانی اور حفظان صحت سے متعلق دیگر سہولیات کی کمی جیسے مسائل درپیش ہیں ۔ان باشندوں کی اکثریت روزگار کے لیے روایتی پیشوں سے منسلک ہے جو وبا کے باعث بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ انہوں نے قدیم مقامی باشندوں کے حقوق کے تحفظ اور اُن کی بحالی پر زور دیا۔


شیئر

Related stories