اقوام متحدہ کا لبنان کی امداد پر زور

2020-08-10 12:35:04
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

لبنانی فوج نے نو تاریخ کو کہاکہ دارالحکومت بیروت کے بندرگاہی علاقے میں دھماکے کے مقام پر تلاش اور ریسکیو آپریشن اگرچہ اب بھی جاری ہے ، لیکن ملبے تلے دبے افراد کے زندہ بچ کے آثار بہت کم ہیں۔

لبنانی فوج کے مطابق تلاش اور ریسکیو آپریشن کا پہلا مرحلہ مکمل ہوچکا ہے جبکہ متعدد ممالک کی ٹیمیں واپسی کی تیاری کر رہی ہیں ۔اس صورتحال میں فرانس ، روس اور ترکی کی سرچ اینڈ ریسکیو ٹیموں نے امدادی سرگرمیاں جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایک اور اطلاع کے مطابق فرانس اور اقوام متحدہ کی تجویز پر لبنان کو عالمی امداد کی فراہمی کے لیے ایک ویڈیو کانفرنس نو تاریخ کو منعقد ہوئی ۔کانفرنس میں تقریبا 15 ممالک اور حکومتی رہنماؤں نے شرکت کی۔کانفرنس میں زور دیا گیا ہے کہ عالمی برادری کو لبنان میں ہونے والے دھماکےکی بدتر صورتحال کے بعد بحالی کے عمل میں مدد کے لیے ہر ممکن کوشش کرنی چاہئے ۔


شیئر

Related stories