امریکہ میں وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد میں حیران کن اضافہ
2020-08-11 11:00:25
جونز ہاپکنز یونیورسٹی کے جاری اعداد و شمار کے مطابق اتوار کی صبح تک امریکہ میں کووڈ۔۱۹ کے مصدقہ کیسوں کی مجموعی تعداد 5,017,150 ہو چکی ہے جبکہ اب تک مجموعی طور پر 162,555افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔امریکہ دنیا بھر میں وبا سے متاثرہ سب سے بڑا ملک ہے ۔اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ امریکہ میں کووڈ۔۱۹ کے مصدقہ کیسوں کی تعداد دنیا بھر میں مجموعی کیسوں کا 25.4 فیصد جبکہ اموات 22.3 فیصد ہیں۔میڈیا ادارے رائٹرز کے مطابق ہر 66 میں سے ایک امریکی شہری وائرس سے متاثرہ ہے۔