عالمی ادارہ صحت نے کووڈ۔۱۹ کے ماخذ کی تلاش کو ایک پیچیدہ عمل قرار دیا ہے
2020-08-11 11:06:22
عالمی ادارہ صحت کے ہنگامی پروگرام کے سربراہ مائیکل ریان نے دس تاریخ کو ایک میڈیا بریفنگ کے دوران کووڈ۔۱۹ کے ماخذ کی تلاش کو ایک پیچیدہ عمل قرار دیا ۔
اسی روز ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ایڈاہانوم گیبریسس نے کہا کہ دنیا میں کووڈ۔۱۹ کے مصدقہ کیسز کی تعداد اور ہونے والی اموات کے اعداد و شمار کے پیچھے بے شمار مصائب اور تکالیف ہیں ،لیکن پھر بھی وبا کے خلاف جنگ میں کامیابی کی امید روشن ہے۔کووڈ۔۱۹ کی روک تھام و کنٹرول کے لیے موئثر اقدامات میں دو بنیادی عناصر کی ضرورت ہے ، اول ، عالمی رہنماؤں کو لازمی اقدامات اٹھانے چاہئے دوئم ، لوگوں کو نئے اقدامات قبول کرنے چاہیئے ۔