امریکہ تائیوان کے ساتھ ہر قسم کے سرکاری تبادلے اور رابطے بند کرے ،چینی وزارت خارجہ

2020-08-11 11:35:21
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

اطلاعات کے مطابق امریکی وزیر صحت الیکس آزر نو تاریخ کو چین کے علاقے تائیوان پہنچے۔ اس حوالے سے چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان چاو لی جیان نے پیر کو میڈیا بریفنگ کے دوران کہا کہ چین نے امریکہ اور تائیوان کے درمیان سرکاری تبادلوں کی ہمیشہ سختی سے مخالفت کی ہے اور امریکی وزیر صحت کے دورے سے متعلق بھی امریکہ سے شدید احتجاج کیا گیا ہے۔ترجمان نے مزید کہا کہ امریکہ نے تائیوان سے متعلق اپنے وعدوں کی سنگین خلاف ورزی کی ہے۔تائیوان کا مسئلہ چین۔امریکہ تعلقات کے حوالے سے ایک اہم اور حساس نوعیت کا معاملہ ہے۔ایک چین کا اصول چین۔امریکہ تعلقات کی سیاسی بنیاد ہے۔انہوں نے امریکہ پر زور دیا کہ ایک چین کے اصول اور فریقین کے درمیان طے شدہ تین مشترکہ اعلامیوں پر کاربند رہا جائے،تائیوان کے ساتھ ہر قسم کے سرکاری تبادلے اور رابطے بند کیے جائیں، تائیوان کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کا سلسلہ ترک کیا جائے اورتائیوان سے متعلقہ امور کو احسن طور پر نمٹا جائے تاکہ چین اور امریکہ کے درمیان اہم شعبہ جات میں تعاون متاثر نہ ہو اور آبنائے تائیوان کے امن اور استحکام کو شدید نقصان نہ پہنچے۔

امریکی وزیر صحت " انسداد وبا میں تعاون " کی آڑ میں تائیوان پہنچ گئے ۔ امریکی میڈیا کے مطابق ان کے اس دورے کا اصل مقصد اپنے سیاسی سفر کی راہ ہموار کرنا ہے ۔ لیکن عجیب بات یہ ہے کہ امریکہ دنیا بھر میں سنگین وبائی صورتحال سے دوچار سب سے بڑا ملک ہے ۔ امریکہ میں انسداد وبا کے اقدامات ناکام ثابت ہو رہے ہیں ۔


شیئر

Related stories