امریکہ کا نام نہاد "کلین نیٹ ورک " آپریشن عالمگیر انفارمیشن ٹیکنالوجی کی ترقی کے لیے تباہ کن

2020-08-11 11:36:41
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

حال ہی میں امریکہ کی جانب سے چینی ایپ ٹک ٹاک کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ امریکی صدر کی فرمان کی روشنی میں پینتالیس یوم کے اندر صدارتی حکم نامے پر عمل درآمد کیا جائے گا۔ جس کے تحت کسی بھی امریکی شہری یا ادارےکو وی چیٹ اور ٹینسنٹ کمپنی کے ساتھ کاروباری روابط رکھنے کی اجازت نہیں ہو گی ۔ اس کے ساتھ ساتھ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے دعوی کیا ہے کہ نام نہاد " امریکی اثاثوں کی سلامتی کے تحفظ " کے لیے " کلین نیٹ ورک " آپریشن کو فروغ دیا جائے گا ۔ عالمی برادری نے امریکی اقدام پر سوالات اٹھائے ہیں ۔

میڈیا ادارے بلومبرگ کا خیال ہے کہ وی چیٹ چین کی ڈیجیٹل زندگی کی کلید ہے۔ کروڑوں چینی باشندے خریداری ،ادائیگی ، مواصلات ، ویب براؤزنگ اور مختلف کاروباری و ذاتی رابطوں کے لئے وی چیٹ کا استعمال کرتے ہیں۔ امریکی صدارتی حکم نامے میں وی چیٹ سے متعلق تمام لین دین کی ممانعت ہوگی ، جس سے ایپل صارفین کے لئے ایپ اسٹور سے وی چیٹ کو ڈاؤن لوڈ اور استعمال کرنا ناممکن ہوجائے گا۔چین اور ایشیا کے دیگر علاقوں میں وی چیٹ کے بغیر ایپل فون خریدنے کے رحجان میں بھی کمی کا امکان ہے۔


شیئر

Related stories