فارچون گلوبل 500فہرست میں چینی کمپنیوں نے امریکی کمپنیوں کو پیچھے چھوڑ دیا

2020-08-12 11:15:29
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

پیر کے روز جاری کی جانے والی فارچون گلوبل 500فہرست میں پہلی مرتبہ چینی کمپنیوں کی تعداد امریکی کمپنیوں سے تجاوز کر گئی ہے۔سالانہ درجہ بندی میں چینی کمپنیوں کی مجموعی تعداد ایک سو چوبیس رہی جبکہ امریکی کمپنیوں کی تعداد ایک سو اکیس ہے۔چین کے علاقے تائیوان کی کمپنیوں کو شامل کرتے ہوئے چینی کمپنیوں کی مجموعی تعداد ایک سو تینتیس ہو جاتی ہے۔فارچون کے ایڈیٹر ان چیف کلف لیف کے مطابق انیس سو نوے میں جب پہلی مرتبہ فارچون گلوبل 500فہرست مرتب کی گئی تو اس وقت ایک بھی چینی کمپنی درجہ بندی میں شامل نہیں تھی لیکن تین دہائیوں بعد چینی معیشت نےعالمی تجارت کے فروغ سے انتہائی عروج پایا ہے ۔چینی کمپنیاں سینو پیک گروپ ،اسٹیٹ گرڈ اور چائنا نیشنل پیٹرولیم درجہ بندی میں سرفہرست ہیں۔مالیاتی اداروں کی فہرست میں بھی دس چینی بنک شامل ہیں اسی طرح انٹرنیٹ کمپنیز میں چین کی چار کمپنیز درجہ بندی میں شامل ہیں۔

شیئر

Related stories