شنگھائی تعاون تنظیم انسداد وبا میں ایک اہم شراکت دار
شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل ولادیمیر نوروف نے گیارہ تاریخ کو قازقستان کے شہر نور سلطان میں کہا کہ اقوام متحدہ کے ایک قابل اعتماد شراکت دار کی حیثیت سے ، شنگھائی تعاون تنظیم نے کووڈ۔۱۹ کے دوران علاقائی سفارتکاری کو فعال طور پر فروغ دیا ہے ۔ممبر ممالک کے وزرائے خارجہ کی ویڈیو کانفرنس اور وزراء صحت کے اجلاس کا انعقاد کیا گیا تاکہ ممبر ممالک وبا سے مشترکہ طور پر نمٹ سکیں۔ اقوام متحدہ کی جانب سے اس قدام کو سراہا گیا ہے ۔اسی روز انسداد وبا میں شنگھائی تعاون تنظیم کے کردار سے متعلق ایک ویڈیو سیمینار کا انعقاد بھی کیا گیا۔
شنگھائی تعاون تنظیم کی کمیٹی برائے خوشگوار ہمسائیگی ، دوستی و تعاون کی نائب چیئرپرسن چھوئی لی نے اس موقع پر اپنے خطاب میں عالمگیر وبا کی روک تھام ، انسانیت کے مابین تعاون اور مشترکہ ترقی کے لیے غیرسرکاری سفارت کاری کو دوررس اہمیت کا حامل قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ وبائی صورتحال کے تناظر میں شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک نے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کیا اور اس وبا کے خلاف عالمی جنگ میں ایک اہم طاقت کا کردار ادا کیا ہے ۔
چین ، روس ، قازقستان ، پاکستان اور بھارت سمیت دس سے زائد ممالک کے مندوبین ، دانشوروں اور ماہرین نے اس سیمینار میں شرکت کی ۔