عالمگیر وبا اور سیاسی عوامل کے باوجود چین۔امریکہ اقتصادی و تجارتی تعلقات میں بہتری کی توقعات
2020-08-12 11:28:25
امریکہ۔ چین بزنس کونسل نے گیارہ تاریخ کو سال 2020 کے لیے چین میں کاروباری ماحول سے متعلق سروے رپورٹ جاری کی۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ کووڈ-۱۹ کی وبا کے تناظر میں امریکہ اور چین کے تعلقات میں اتار چڑھاو کے باوجود ، چین میں کاروبار کرنے والی امریکی کمپنیوں نے چینی منڈی سے انخلاء نہیں کیا ہے۔امریکی کمپنیاں آئندہ پانچ برسوں میں چین میں کاروباری امکانات کے بارے میں بدستورپر امید ہیں۔عالمگیر وبا اور سیاسی عوامل کے باوجود چین۔امریکہ اقتصادی و تجارتی تعلقات میں بہتری کی توقعات ہیں۔
سروے کے دوران امریکی کمپنیوں نے دس اہم چیلنجز میں ، "امریکہ-چین تعلقات" اور "کووڈ-19 کےاثرات" کو اولین دو چیلنجز قرار دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق 86 فیصد کمپنیوں کے خیال میں دو طرفہ کشیدہ تجارتی تعلقات کے باعث چین میں ان کا کاروبار متاثر ہوا ہے۔